وزیر اعلی پنجاب میاں‌محمد شہباز شریف کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 دسمبر 2016 11:49

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 دسمبر 2016ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، امن عامہ اور ترقیاتی منصوبں پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کر شاندار مثال قائم کی گئی۔ دور آمریت میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل ہمارا طرہ امتیاز ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملک احمد یارہنجرا کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔