محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا پولیو پروگرام کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں منتقل کرنے کا فیصلہ

بدھ 28 دسمبر 2016 11:35

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا پولیو پروگرام کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام ..
پشاور۔28دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) محکمہ صحت نے خیبرپختونخوا میں پولیو پروگرام کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے روٹین ایمیونائزیشن کی افادیت مزید بڑھانے کیلئے عالمی اداروں سے تکنیکی معاونت طلب کرلی‘ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے تکنیکی معاونت کیلئے عالمی ادارہ صحت اور یونسیف کو خصوصی مراسلہ میںکہاگیاہے کہ بین الاقوامی اداروں سے خیبرپختونخوا ایمیونائزیشن سپورٹ پروگرام کیلئے روڈ میپ بنانے کیلئے تکنیکی معاونت حاصل کی جائے گی جبکہ ان اداروں سے مانیٹرنگ کو مزید بہتر بنانے اور ویکسی نیٹرز سمیت دیگر عملے کی استعداد کاربڑھانے سے متعلق بھی تعاون کی درخواست کی گئی ہے‘ مراسلہ میں کہاگیاہے کہ پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کو بہترین صلاحیت کی بنیاد پر کرداراداکرنے کی ذمہد اری سونپی جائے گی ان اقدامات کا مقصد صوبے کے شہریوں کی صحتکا تحفظ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق انہیں طبی سہولیات فراہم کرناہے جبکہ مزید 2500 ریگولر ویکسی نیٹرز کیلئے سمارٹ فون بھی خریدنے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے ‘واضح رہے کہ خیبرپختونخوا ایمیونائزیشن سپورٹ پروگرام کیلئے آئندہ پانچ سال کیلئے 21ارب روپے کی منظوری دی جاچکی ہے امسال ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیو کسیز کم ترین سطح پر ریکارڈ کیے گئے ہیں جن کی تعداد 8رہی۔

متعلقہ عنوان :