وزیر اعظم نواز شریف نے چشمہ تھری نیوکلئر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

چشمہ پراچیکٹ پرکام کرنے والے افراد کے لیے دو ماہ کےبونس کااعلان چینی کمپنیوں کوپاکستان میں نیوکلیئر پاور پلانٹس لگانےکی پیشکش کرتا ہوں۔ کےٹواورکےتھری منصوبےبھی 2030ء تک مکمل کرلئےجائیں گے۔قوم سےلوڈشیڈنگ کےخاتمےکاوعدہ پورا کرنےکیلئے ہم مزید کام کر رہے ہیں۔ 2018 کے آخر تک لوڈ شیڈنگ کا ختمہ کر دیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا افتتاحی تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 دسمبر 2016 11:26

وزیر اعظم نواز شریف نے چشمہ تھری نیوکلئر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

میانوالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 دسمبر 2016ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے چشمہ تھری نیوکلئیر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف میانوالی پہنچے جہاں ان کے ہمراہ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم بھی موجود تھے۔

منصوبے کے افتتاح سے قبل وزیراعظم کو پلانٹ منیجر ریاض خالق انصاری نے منصوبے سے متعلق بریف کیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ چائنا نیشنل نیوکلیئرکارپوریشن اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مشترکہ تعاون سے مکمل کیاگیا ہے۔ جوملک میں بجلی کی قلت پر قابوپانے میں مدد دے گا۔

(جاری ہے)

انہیں بتایا گیا کہ چشمہ ون اور چشمہ ٹو پراجیکٹ کے کامیاب آپریشن کے بعد یہ تیسرا منصوبہ ہے۔

چشمہ فور نیو کلیئر پاور کا منصوبہ 2017ء میں مکمل ہو گا۔ جس کے بعد میانوالی میں وزیر اعظم نواز شریف نےچشمہ تھری نیوکلئیر پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا۔ چشمہ تھری نیوکلیئر پاورپلانٹ سے 340 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔ چشمہ تھری منصوبہ چین کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے۔ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ سے نجات کےسفر کا ایک اور سنگ میل عبورکرلیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ نیوکلیئرسائنس اورٹیکنالوجی کامنہ بولتاثبوت ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی خطےمیں ترقی کی نئی راہیں کھول رہی ہے۔دونوں ممالک کی دوستی اورتعاون عوام اور خطے کے لیے ایک نیک شگون ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چشمہ 4پراجیکٹ مقررہ وقت سےپہلےفعال ہوجائےگا۔ جبکہ کےٹواورکےتھری پاورپلانٹس کی تکمیل دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کومزیدمستحکم کرےگی۔

کےٹواورکےتھری سےاضافی2200میگاواٹ بجلی پیداہوگی۔منصوبے تیز رفتاری کے ساتھ بن رہےہیں، کےٹواورکےتھری منصوبے2030ء تک مکمل کرلئےجائیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھاکہ چینی ساختہ پہلے نیوکلیئر پاورپلانٹ کامعاہدہ ہمارےدورمیں ہواتھا۔ چشمہ میں چلنےوالےنیوکلیئر پاور پلانٹس دیگرپلانٹس سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینپ کی ڈیزائن لائف2002ء میں مکمل ہوئی تھی اور وہ منصوبہ آج بھی بجلی پیداکررہاہے۔

ہمیں ملکی وسائل سےکینپ میں محفوظ نیوکلیئرپاورپلانٹ چلانے پرخوشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن جوہری ایندھن کی پیداوارکیلئےکام کررہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے پرُعزم ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 2018ء کے آخر تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی کیلئے توانائی کے بڑے منصوبے ناگزیر ہیں۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک میں منصوبوں پرتیزی سے کام کررہی ہے ۔پی این آراے اپنا کام احسن طریقےسےسرانجام دے رہاہے۔پاکستان اٹامک کمیشن کونیوکلیئرپاورپلانٹس کی حفاظت پربھرپور نظر رکھنا ہوگی۔ جس کے لیےحکومت ہر قسم کا تعاون اور مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک میں شراکت دار ہیں۔

پاکستان اور چین مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ سی پیک کی وجہ سےپاک چین دوستی مزیدمضبوط ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گوادر میں نیا ائیرپورٹ بنا رہے ہیں۔ چین کےتعاون سےسڑکیں اورریلوے لنکس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں چینی کمپنیوں کوپاکستان میں نیوکلیئر پاور پلانٹس لگانےکی پیشکش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے چشمہ پراچیکٹ پرکام کرنے والے افراد کے لیے دو ماہ کےبونس کااعلان بھی کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم سےلوڈشیڈنگ کےخاتمےکاوعدہ پورا کرنےکیلئے ہم مزید کام کر رہے ہیں۔ منصوبوں کی تکمیل کےبعدبجلی کی ضرورت پوری ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی سستی بھی ہوگی۔ سستی بجلی سے پیداواری لاگت کم ہوگی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں سڑکیں بنیں گی تولوگ ایک دوسرےکےقریب آئیں گے۔ اور جب دوریاں ختم ہوں گی تو ترقی اور تیز ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے منصوبوں سے روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جا سکیں گے۔

بےروزگاری ختم ہوگی تودہشت گردی بھی ختم ہوجائے گی۔ مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر رحم کریں۔مخالفین ترقی میں ہاتھ بٹائیں اور دھرنے نہ دیں کیونکہ دھرنوں سے کچھ نہیں ملنے والا۔ مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلاوجہ احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں،چیزیں ٹھیک ہورہی ہیں تو اس میں رکاوٹ نہ ڈالو۔

چشمہ تھری نیوکلئیر پاور پلانٹ کا افتتاح

متعلقہ عنوان :