شارجہ:غیر میعاری کریموں اور حفظان ِ صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والے بیوٹی سیلون پر بھاری جرمانے عائد

بدھ 28 دسمبر 2016 08:53

شارجہ:غیر میعاری کریموں اور حفظان ِ صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والے ..

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28دسمبر 2016ء):شارجہ ِسٹی میونسپلیٹی نے شہریوں کو بہترین ماحول فراہم اور غیر معیاری اشیاء استعمال کرنے والے بیوٹی سیلونز کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔ مختلف کاروایئوں کے دوران غیر میعاری کریموں، شیمپو کے استعمال پر 37بیوٹی سیلون کو جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

کاروایئوں کے دوران 54 افراد کو انتباہ کیا گیااور 87کاسمیٹک کی اشیاء کو ضبط کیا گیا۔جن میں کریم بنانے ولاے اجزاء، خوشبو سپرے،ہیئر کلپس، زائدالمیعاد اور غیر میعاری کریمیں،سکن کلنزر،ہیئر کلرز،اور متعدد دوسری اشیاء۔اسکے علاوہ مختلف سیلونوں پر ” ان سٹریلائزڈ“ تولیے اورگندگی سے بھری جگہ کی وجہ سے بھی جرمانہ کیا گیا۔