ریاض: عزیزیہ میں پولیس کی خفیہ کارروائی ،جعلی پرزہ جات بیچنے والے گودام پر چھاپہ،ہزاروں پرزہ جات برآمد

بدھ 28 دسمبر 2016 08:45

ریاض: عزیزیہ میں پولیس کی خفیہ کارروائی ،جعلی پرزہ جات بیچنے والے گودام ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28دسمبر 2016ء): سعودی دارلحکومت ریاض میں پولیس خفیہ اطلاع پر عزیزیہ کے علاقے میں بنگلے پر چھاپہ مار کر گاڑیوں کے ہزاروں جعلی پرزہ جات برآمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق بنگلے کو گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ اور متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ملازمین جعلی پرزہ جات، مختلف کمپنیوں کے جعلی ڈبوں میں بھر رہے تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ملازمین ان جعلی سپئیر پارٹس کو بعد میں مختلف سپئر پارٹس کی دوکانوں پر بیچتے تھے۔ ضبط کیئے جانے والے جعلی سامان میں ، سپئر پارٹس، 23,435تیل کے ڈبے، آئل فلٹرز، 60,000 جعلی سٹکراور بڑے پرنٹرز،اور پیکنگ مشینیں بھی شامل تھے ۔ پولیس نے متعدد گاڑیاں بھی ضبط کیں جن کو لوڈنگ اور ڈسٹریبیوشن کے لیئے استعمال کی جاتا تھا۔ ضبط کی جانے والی جعلی اشیاء کی قیمت لاکھوں ریال بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔