دبئی:نئے سال کے موقع پر کریڈٹ کارڈز اور آن لائن ٹرانزکشن سے اجتناب کریں

بدھ 28 دسمبر 2016 08:33

دبئی:نئے سال کے موقع پر کریڈٹ کارڈز اور آن لائن ٹرانزکشن سے اجتناب کریں

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28دسمبر2016): ماہرین معشیات نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ نئے سال کے موقع پر کریڈٹ کارڈز یا ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے کسی بھی طرح کی ٹرانزکشن کرنے سے پر ہیز ہی کریں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہناہے کہ نئے سال کے موقع پر کریڈیٹ کارڈ رکھنے والوں کو خوشی میں یہ محسوس ہی نہیں ہوتاکہ وہ کتنی رقم خرچ کر چکے ہیں۔ان کاکہناہے کہ اگر آپ کے پاس نقد رقم ہوگی تو اس کا حساب تو رہتاہے لیکن اگر کریڈٹ کارڈ سے اشیا ء کی خریداری کی جائے تو اس کو بالکل اندازہ نہیں ہوتا ۔ یہ تو جب بل آتا ہے تو کسٹمر کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔