مدینہ منورہ: پرنس فیصل بن سلمان نے مسجد نبوی دھماکے کا شکار ہونے شہری سے ملاقات کی ہے

بدھ 28 دسمبر 2016 08:01

مدینہ منورہ: پرنس فیصل بن سلمان نے مسجد نبوی دھماکے کا شکار ہونے شہری ..

مدینہ منورہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28دسمبر2016):گزشتہ روز امیر مدینہ منورہ پرنس فیصل بن سلمان نے مسجد نبوی کے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے شہری سے ملاقات کی ۔اس دھماکے میں انہوں نے سیکیورٹی پر مامور شہری نے دھماکے کرنے والے کو روکنے کی کوشش کی تھی ۔

(جاری ہے)

پرنس سلمان نے اس موقع پر سیکیورٹی پر مامور شہری کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہادری کی اعلیٰ مثال ہے ۔

اس حملے میں سکیورٹی پولیس آفیسر کی آنکھوں کی بنائی بھی چلی گئی تھی ۔اس کا کہناہے کہ بنائی چلے جانے کا کوئی دکھ نہیں دکھ صرف اس کے ساتھیوں کی شہادت کا ہے ۔ لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ ہم نے مسجد نبوی پر حملہ کرنے والے دشمن کو روکا ۔اس کا کہناتھا کہ اپنے ملک اور مسجد نبوی کے لیئے وہ ہمشہ قربانی دینے کے لیے تیار ہے ۔