مکہ: حرمین ٹرین 2017کے آخر تک آپریشنل ہو جائے گی

بدھ 28 دسمبر 2016 07:48

مکہ: حرمین ٹرین 2017کے آخر تک آپریشنل ہو جائے گی

مکہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28دسمبر2016): سعودی ریلوے کے ترجمان نے سعودی عرب کی تیز رفتار ٹرین ”حرمین ٹرین“ 2017کے آخر تک چلنے کا عندیہ دیاہے ۔اس ٹرین کا پہلا ٹرپ مکہ سے مدینہ جدہ اور کنگ عبداللہ سٹی سے ہوتا ہوا 450کلومیٹر تک ہو گا۔

(جاری ہے)

اس وقت اس سارے منصوبے کا دس کلومیٹر ہی آپریشنل ہے جس میں ساتھ کلومیٹر مکہ جبکہ تین کلومیٹر الہرضاطء ڈسٹرکٹ شامل ہے ۔اس منصوبے کی ایکسٹنشن کے مراحل کو مکمل کرنے میں دوماہ باقی ہیں۔حرمین ٹرین کے ساتھ 1.9ملین میٹر کیبل نصب کر دی گئی ہے ۔تمام ٹریک پر 1500سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہو گیاہے ۔ماہرین تعمیرات کے مطابق اس پورے منصوبے کی مدت معیاد 120سال ہے ۔جبکہ اس پر 62ارب سعودی ریال خرچ ہوئے ہیں۔