دبئی : پولیس کنٹرول کے آفیسر نے لائیوکیمرہ میں شہری کو دل کا دورہ پڑنے کا دیکھ کر ایمبولینس بجھوا دی

بدھ 28 دسمبر 2016 07:48

دبئی : پولیس کنٹرول کے آفیسر نے لائیوکیمرہ میں شہری کو دل کا دورہ پڑنے ..

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28دسمبر2016): دبئی پولیس کے ایک فرض شناس آفسر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شہری کی جان بچا لی ۔ہو ا کچھ یوں کہ دبئی کے ایک روڈ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھا کہ ایک شخص چلتے چلتے دل کے مرض کی وجہ سے پیدل چلنے والے راسطے پر دل کو دباتے ہوئے دیکھا۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر معمور فرض شناس آفیسر نے شہری کوایسا کرتے دیکھ کر فوراََسول ڈیفنس کو اطلاع دی ۔جس نے فوراََ ایمبولینس بھیج کر دل کا دورہ پڑنے سے ذرا پہلے بچا لیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے پولیس آفیسر کے اس جذبے کی داد دی ہے ۔