حکومت سے مطالبات منوانے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دبائو ڈالیں گے، گونوازگو کا مطلب گونوازپالیسیاں گو ہے ، آج کا اعلان وزیراعظم کی پالیسیوں پر عدم اعتماد ہے ، نیشنل ایکش پلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اسلئے وزیرداخلہ استعفیٰ دیں ، فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے ، پیپلزپارٹی سیاسی جماعتوں اور آمروں کیخلاف تحریک چلانا جانتی ہے ، پرویز مشرف کے وکلاء کی وجہ سے محترمہ بے نظیر بھٹو کا مقدمہ عدالتوں میں توازن کا شکار ہے ، بھٹو کا ریفرنس بھی سپریم کورٹ دیکھے

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، قمر الزمان کائرہ اور لطیف کھوسہ کی سینٹر ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 27 دسمبر 2016 23:02

گڑھی خدابخش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ گونوازگو کا مطلب گونوازپالیسیاں گو ہیں ، آج کا اعلان وزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں پر عدم اعتماد ہے ، اگر وزیراعظم دبائو بڑھنے کے بعد چلے جاتے ہیں تو جائیں ،نیشنل ایکش پلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اس لئے وزیرداخلہ استعفیٰ دیں ، پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے ، پیپلزپارٹی سیاسی جماعتوں اور آمروں کے خلاف تحریک چلانا جانتی ہے ،پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ پرویز مشرف کے وکلاء کی وجہ سے محترمہ بے نظیر بھٹو کا مقدمہ عدالتوں میں توازن کا شکار ہے ، مشرف کی طلبی کے معاملے پر عدالت میں بحث جاری ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے تقریب کے انعقاد کے بعد پیپلزپارٹی کی سینٹر ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد پی پی رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کی ، میڈیا گفتگو میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ گونوازگو کامطلب گونوازپالیسیاں گو ہیں ، آج کا اعلان وزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں پر عدم اعتماد ہے ، اگر وزیراعظم دبائو بڑھنے کے بعد چلے جاتے ہیں تو جائیں ،نیشنل ایکش پلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اس لئے وزیرداخلہ استعفیٰ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے کی ۔ پارٹی نے بلاول اور زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور دونوں رہنمائوں کے پارلیمنٹ جانے کے فیصلے کو سراہا گیا ، بہت جلد ہمارے لیڈر پارلیمان کا حصہ ہوں گے ۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سیاسی لانگ مارچ کے خدوخال پر غور کیا گیا ہے ، پارٹی کی صوبائی تنظیموں کو ویلکم کیا گیا ، ہم اپنے مطالبات منوانے کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دبائو ڈالیں گے ،پارٹی کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کا کہہ دیا ہے ، حکومت ہمارے دبائو سے ختم ہوتی ہے تو ہو جائے ۔

قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے ، پیپلزپارٹی سیاسی جماعتوں اور آمروں کے خلاف تحریک چلانا جانتی ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ پرویز مشرف کے وکلاء کی وجہ سے محترمہ بے نظیر بھٹو کا مقدمہ عدالتوں میں توازن کا شکار ہے ، مشرف کی طلبی کے معاملے پر عدالت میں بحث جاری ہے۔چوہدری نثار کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے کیونکہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر وزیرداخلہ چوپدری نثار توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن سپریم کورٹ میں کیس پیش کریں گے ،میں اور فاروق نائیک اس کیس میں اعتزاز احسن کی معاونت کریں گے ۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہا ہے کہ بھٹو کا ریفرنس بھی سپریم کورٹ دیکھے۔