دبئی آر ٹی اے اتھارٹی نے نئے سال کی آمد پر میٹرو ٹرین 31 دسمبر اور یکم جنوری کو مقررہ وقت سے زائد گھنٹوں کیلئے چلانے کا اعلان کر دیا
محمد علی منگل 27 دسمبر 2016 22:55
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27دسمبر ۔2016ء) دبئی آر ٹی اے اتھارٹی نے نئے سال کی آمد پر میٹرو ٹرین 31 دسمبر اور یکم جنوری کو مقررہ وقت سے زائد گھنٹوں کیلئے چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پر دبئی آر ٹی اے اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلئے شاندار اعلان کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
آر ٹی اے اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کی آمد کے موقع پر دبئی میٹرو کی ریڈ لائن اور گرین لائن سروس خصوصی طور پر مقررہ وقت سے زائد گھنٹوں کیلئے چلائی جائے گی۔
دونوں ریڈ لائن اور گرین میٹرو سروس کا آغاز 31 دسمبر کی صبح بالترتیب 5:30 اور 5:50 پر ہوگا۔ جبکہ سروس یکم جنوری کی رات 12 بجے تک مسلسل چلتی رہے گی۔ دبئی ٹرام سروس بھی 31 دسمبر کی صبح 5:30 سے لے کر 2 جنوری کی رات 1 بجے تک مسلسل چلائی جائے گی۔ اس کے علاوہ دبئی پبلک بس سروس بھی زائد وقت کیلئے چلائی جائے گی۔ آر ٹی اے اتھارٹی نے یکم جنوری کو پیڈ پارکنگ بھی مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.