کاشتکاروںکودئیے جانے والے زرعی آلات اور تمام ترقیاتی منصوبہ جات پر بھر پور توجہ دی جائے،ڈی سی او

منگل 27 دسمبر 2016 22:35

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)ڈی سی اوعامر اعجاز اکبر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طر ف سے کاشتکاروںکودئیے جانے والے زرعی آلات اور تمام ترقیاتی منصوبہ جات پر بھر پور توجہ دی جائے تاکہ کاشتکاران ان منصوبوں سے مستفید ہوسکیں ،یہ بات ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزرز کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں کہی ،اس موقع پر ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ،ایکسین واپڈا اصغر حسین ،ڈی او واٹر مینجمنٹ شبیر احمد،ڈی او لائیو سٹاک ،ڈی او فارسٹ ،ڈپٹی ڈی اوز زراعت ، محکمہ زراعت کے تمام ونگز کے ضلعی افسران ،کمرشل بنکس نمائندگان ،فامرزاور کھادو زراعی ادویات کمپنیز کے ڈیلرز بھی موجود تھے،ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے ہدایت کی کہ زراعی ادویات اور کھادوں کے نمونہ لے کر لیبارٹرز کوبجھوائیں تاکہ ملاوٹ اور غیرمعیاری کی صورت میںقانونی کا رروائی عمل میں لائی جائے تاکہ گندم کی فصل سے کاشتکاران فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کر سکیں ، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامر اعجاز اکبر نے ای رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے اور ہر صورت میں ٹارگٹ حاصل کرنے کو یقینی بنائیں،اراضی ریکارڈ سینٹر زمیں فارموں کی تصدیق میں کوئی رکاوٹ نہ آنے دیں اور کاشتکاروں کی سہولت کے لئے اراضی ر یکارڈ سینٹر میں الگ ڈسیک لگائے جائیں تاکہ ای رجسٹریشن کا کام مقرر وقت کے اندر نمٹایا جاسکے انہوںنے کہا کہ گندم کی کی کاشت مکمل ہوچکی ہے اور محکمہ زراعت کے تمام افسران بہتر فصل کے لئے کاشتکاروں کو رہنمائی فراہم کریں ۔