پیپلز پارٹی کی رہنما نیلم جبار چوہدری کا مبارک آباد کالونی کا دورہ ،سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت

منگل 27 دسمبر 2016 22:35

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) سابق صوبائی وزیر بہبود آبادی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نیلم جبار چوہدری نے مبارک آباد کالونی کا دورہ کیا ،اور زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے مسیحی افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس کیا ،اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر محترمہ نیلم جبار چوہدری نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی عہدیدار مسیحی برادری کے غم میں شریک ہونے اور اظہار افسوس کرنے کی بجائے یہ کہہ رہے ہیں کہ مسیحی برادری کو شراب چیک کرکے پینی چاہیے تھی ،رانا ثناء اللہ کو تو امپورٹڈ شراب دستیاب ہوگی ،پنجاب بھر میں سر عام شراب کی فروخت ہورہی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں ہی اس طرح غریب عوام کے ساتھ زیادتی کے واقعات رونما ہوتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غم کے موقع پر غریب مسیحی افراد سے اظہار افسوس کرنے کیلئے ان کے پاس آنے کی بجائے اس طرح کے بیانات انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں ،تحریک انصاف ویسٹ ریجن کے صدد چوہدری محمد اشفاق،چیئر مین تحصیل میونسپل کمیٹی چوہدری غلام نبی مٹھو گجر بھی متاثرہ افراد کے گھروں میں گئے اور ہلاک ہونے والے مسیحی افراد کے گھر والوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اس واقع کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :