زکریایونیورسٹی کے ایپیڈمک سیل نے کیمپس میں اینٹی ڈینگی سپرے مہم شروع کردی

منگل 27 دسمبر 2016 22:32

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے انچارج ایپیڈیمک سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب انصاری نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں زکریایونیورسٹی کے ایپیڈمک سیل نے کیمپس میں اینٹی ڈینگی سپرے مہم شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اینٹی ڈینگی سپرے یونیورسٹی کے تمام بوائز اور گرلز ہاسٹلز بشمول ایگری اور انجنیئرنگ سٹاف کالونی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ وائس چانسلر آفس ، رجسٹرار آفس ، جناح آڈیٹوریم اور یونیورسٹی سٹاف کالونی میں بھی ہفتہ کی چھٹی کے روز سپرے کرلی گئی ہے۔

مزید یہ کہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے روز یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں بھی سپرے جاری ہے اس اینٹی ڈینگی سپرے کا مقصد یونیورسٹی کے ماحول کو محفوظ بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :