پاکستان بنانے میں قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال کوششیں اور قربانیاں ہیں،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی

منگل 27 دسمبر 2016 22:32

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کی ممبر قومی اسمبلی مسزشہناز سلیم اور ممبر صوبائی اسمبلی مسز نجمہ ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے میں قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال کوششیں اور قربانیاں ہیں۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے عظیم ملک دیا اورمحمد نواز شریف اس ملک کو ترقی دینے کے لیے بھرپورکوششوں میں مصروف ہیں،ڈیرہ غازیخان میں ضلع اور میئرشپ کا الیکشن جیت کر ثابت ہو گیا کہ عوام شریف برادران پر بھرپور اعتماد کرتی ہے ،ن لیگ کی کامیابی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے،اس موقع پر ملک محمد سلیم ایڈووکیٹ ،سماجی رہنما محمد حنیف پتافی ،ملک محمد فہیم اور دیگر بھی موجود تھے ۔