جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا محمد غیاث 6 روز کے بعد واپس پہنچ گئے

منگل 27 دسمبر 2016 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا محمد غیاث 6 روز کے بعد پیر ومنگل کی درمیانی شب اپنی رپائش گاہ پہنچ گئے،وہ منگل کی صبح جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان کے ہمراہ جامعہ بیت المقدس سہراب گوٹھ پہنچے ،جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا،اس موقع پر جلسہ منعقد ہوا ،جس سے قاری محمد عثمان ،مولانا غیاث ،مولانا عبدالکریم عابد،سید فضل ندیم،ڈاکٹر منظور احمد مینگل ،قاضی فخر الحسن ودیگر نے خطاب کیا ،قاری محمد عثمان نے کہا کہ مولانا محمد غیاث کو اغواء کر کے جمعیت علماء اسلام کی جدوجہد کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے ،ملک کی بقا وسلامتی اور اسلام کے نظام عدل کے نفاد کی جدوجہد قیامت تک جاری رہے گی،جے یو آئی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے،ہمارے اسلاف کو شاملی کے میدان میں درختوں پر لٹکایا گیا اور برف پر لٹا کر اذیتیں دی گئیں،انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کو اس حبس بے جا کا حساب دینا ہوگا،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہمیشہ ماورائے قانون وماورائے آئین اقدامات کی مخالف رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :