قومی ائیر لائن کے عملے نے پیپلزپارٹی کی رہنماء شیری رحمان کو سکھر جانے کی بجائے ملتان جانے والی پرواز میں سوار کرادیا

منگل 27 دسمبر 2016 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) قومی ائیر لائن پی آئی اے کے عملے نے پیپلزپارٹی کی رہنماء شیری رحمان کو سکھر جانے کے بجائے ملتان جانے والی پرواز میں سوار کرادیا ،پیپلز پارٹی کی تمام اعلیٰ قیادت بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام میں شرکت اور پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شریک ہونا تھا،پیپلزپارٹی کی رہنمائ شیری رحمان کو بھی کراچی سے سکھر کے لئیے روانہ ہونا تھا،لیکن پی آئی اے کے عملے نے انہیں ملتان جانے والے طیارے میں بٹھادیا،دوسری جانب شیری رحمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ پی آئی اے کے عملے نے ہمیں غلط پرواز میں بٹھادیا ،تاہم بعد میں صحیح طیارے میں سوار کرایا گیا،ادھر ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروٹوکول دینے کسی فرد کی غلطی کے باعث ایسا ہوا ہے اور شیری رحمان کو غلط طیارے میں بٹھانے کی تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :