آج ملک میں ترقی ، خوشحالی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پہچان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کی بات چیت

منگل 27 دسمبر 2016 22:21

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ آج ملک میں ترقی ، خوشحالی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پہچان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے پیپلزپارٹی کے شہیدوں نے ملک کو حقیقی جمہوریت سے نوازا،وہ منگل کوخیرپور لاڑکانہ بائی پاس ٹنڈو مستی کے قریب گڑھی خدا بخش جانے کے لیے سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کی قیادت کررہی تھیں، ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا کہ وفاقی وزیر پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنی وزارت اور ریلوے کے نظام کو سنبھالیں ٹرینیں پٹری سے اتر جاتی ہیں، لیکن ان کو پٹری سے اترنا نہیں چاہئیے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے آج نواز لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ جمہوریت ڈی ریل ہو اور قبل از وقت انتخابات ہوں،اس موقع پر سید امجد علی شاہ سمیت سیکڑوں جیالوں سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے ادھر ایم این اے حاجی نواب خان وسان، ضلع چیئرمین شہر یار وسان اور سابق ایم این اے سید جاوید علی شاہ جیلانی کے سربراہی میں الگ الگ قافلے گڑھی خدا بخش کے لیے روانہ ہوئے۔