وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ کے کابینہ کے ارکان اور بیورو کریٹس کے ہمراہ چین کے دورے پر روانہ

سی پیک سے متعلق ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے

منگل 27 دسمبر 2016 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ کے کابینہ کے ارکان اور بیورو کریٹس کے ہمراہ منگل کی شب چین کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں،جہاں وہ سی پیک سے متعلق ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی وزراء منظور احمد وسان،جام خان شورو ،سید ناصر حسین شاہ ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری محمد وسیم ،سیکریٹری توانائی آغا واصف ،سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحہ فاروقی ،چئیر پرسن بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن ودیگر شامل ہیں،وزیراعلیٰ سندھ چینی حکام کو کیٹی بند پاور پارک سمیت اسپیشل جٹی ،کراچی سرکلر ریلوے اور دھابیجی میں قائم کئیے جانے والے اکنامی ذون پر بریفنگ دیں گے،اس سلسلے مین وفاقی حکومت نے پہلے ہی وزیراعلیٰ کی درخواست پر کے ٹی بندر پراجیکٹ اور کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے،جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ ان تینوں پراجیکٹ کو چینی حکام بھی سی پیک میں شامل کرلیں گے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شہید بے نظیر بھٹوکی9 ویں تقریبات کے بعد خصوصی پرواز سے اسلام آباد روانہ ہوئے جہاں سے وہ چین روانہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :