صدر مملکت ممنون حسین گورنر ہائوس کوئٹہ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے موقع پر ہونے والی تقریب میں قومی ترانہ، تقاریر اور ملی نغمہ پیش کرنے والے طلباء و طالبات میں گھل مل گئے

منگل 27 دسمبر 2016 22:21

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین گورنر ہائوس کوئٹہ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے موقع پر ہونے والی تقریب میں قومی ترانہ ، تقاریر اور ملی نغمہ پیش کرنے والے طلباء و طالبات میں گھل مل گئے اور پروگرام کے اختتام پر کوئٹہ کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو اپنے پاس بلا کر ان کے ساتھ تصاویر بنوائی اور انہیں تلقین کی کہ وہ اپنے والدین اور اساتذہ کا خصوصی احترام کرتے ہوئے ان سے دعائیں حاصل کریں تاکہ وہ عملی زندگی میں ایک کامیاب شہری بن کر ملک وقوم کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں اس موقع پر طلباء و طالبات نے صدر مملکت ممنون حسین کو اپنے درمیان پا کر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ صدر مملکت ممنون حسین ایک اچھے اور نیک انسان ہے جنہوں نے بھر پور محبت اور شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی اپنائیت دی ہے جسے وہ مدتوں یاد رکھیں گے۔