غیرت کے نام پر قتل، فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والے 54 جوڑوں کو موت کے گھاٹ اتار دیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 27 دسمبر 2016 21:17

غیرت کے نام پر قتل، فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والے 54 جوڑوں کو موت ..

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27دسمبر ۔2016ء) فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والے 54 جوڑوں کو موت کے گھاٹ اتار دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیرت کے نام پر کیے جانے والے قتل کے کیسز میں کسی صورت کمی دیکھنے میں نہیں آ رہی ہے۔ اب پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد سے کچھ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان اعداد و شمار نے سب کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 برس کے دوران فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والے 54 جوڑوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ جبکہ ان کیسز میں ملوث زیادہ تر افراد کو پولیس پکڑنے میں ناکام رہی۔ جو ملزمان پولیس کے ہاتھ لگنے میں کامیاب بھی ہوئے ان کیخلاف شواہد ناکافی ہونے کے باعث کیسز چل نہ سکے۔

متعلقہ عنوان :