ڈی سی او ہائوس کی تزین وآرائش کیلئے فنڈز کی منظوری

منگل 27 دسمبر 2016 22:13

خانیوال ۔27دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) ڈی سی او زید بن مقصود نے ڈی سی او ہائوس کی تزین وآرائش کے لئے 6لاکھ 17ہزارروپے کے فنڈز کی منظور دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی سی او ہائوس کے سیوریج سسٹم کے لئے 65ہزارروپے ،کیمپ آفس کی مرمت کے لئے 98ہزارروپے ،گیسٹ روم کے لئے 98ہزارروپے، ٹیلی فون آفس کے لئے 1لاکھ97ہزارروپے ،گیسٹ روم IIکے لئے 99ہزارروپے جبکہ کینال کالونی میں کوارٹر نمبر1کے لئے 60ہزارروپے کے فنڈز جاری منظوری دی گئی۔