زرعی ترقیاتی بینک کا پرانے نادہندگان کو رعایت دینے کا اعلان

منگل 27 دسمبر 2016 22:13

خانیوال ۔27دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے پرانے قرضہ جات (ایس اے ایم) کے نادہندگان کو رعایت دینے کا اعلان کردیا زرعی ترقیاتی بینک آف پاکستان کے ایریا چیف میاں اکرام الحق نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک نے (ایس اے ایم) نادہندگان کو 31-12-2016 تک بقایاجات ادا کرنے کی سہولت دی جارہی ہے (ایس اے ایم) نادہندگان اس سنہری موقع سے فوری فائدہ اٹھائیں۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی ای قرضہ سکیم کے لیے لینڈ ریکارڈ منیجمنٹ سینٹر میں اپنی انرولمنٹ کرواکر زرعی بینک کی متعلقہ برانچ منیجر سے مزید پروسیسنگ کے لیے رابطہ کریں۔