ساہیوال،مختلف وارداتوں میں موٹرسائیکل‘موبائل فون ‘نقدی و مویشی چرالے گئے

منگل 27 دسمبر 2016 22:02

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان دو موٹرسائیکلیں ‘موبائل فون ‘نقدی اور مویشی لے اڑے ،ڈکیتی کی پہلی واردات نواحی گائوں 65A/GDمیں ہوئی یہاں محمداقبال اپنی موٹرسائیکل نمبر 2867/SLMپر 50/GDسے نجاپت پل جارہا تھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے موٹرسائیکل ‘نقدی اورموبائل فون کل مالیتی 36ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ،اسی طرح چوری کی دیگر وارداتوں کوٹ الہ دین میں نامعلوم ملزمان نے علی محمد کی موٹرسائیکل نمبر 9811/SLMمالیتی 65ہزار روپے گھر کے باہر سے اور 6/11Lمیں محمدجمیل وغیرہ دو ملزمان نے طیب حسین کی دو بھینسیں ‘دو کٹے اور دو کٹیاں مالیتی 4لاکھ روپے احاطہ مویشیاں سے چرالیں، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :