حکمران بلند وبانگ اعلانات کے ذریعے زمینی حقائق کو بدل نہ سکے، مغربی روٹ کی زمین پر نام ونشان تک نہیں ، اصغر خان اچکزئی

منگل 27 دسمبر 2016 21:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ’’ سی پیک‘‘ منصوبے میں مکمل نظرانداز کر نے کے بعد فیڈرل پی ایس ڈی پی کے ذریعے بلوچستان پشتونخوا اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں میں سست روی کو طفل تسلی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ تمام تر کو ششوں اور جمہوری جدوجہد کے باوجود ہم حکمرانوں اور متقدر قوتوں کی نظر میں ملک کے بڑے صوبے اور اس کے عوام کو میسر سہولیات اور بنیادی ضروریات زندگی حاصل کر نے میں کامیاب نہ ہوسکے سی پیک منصوبے کے ذریعے لاہور میں اور ینج ٹرین ،سر کلر ٹرین، ذرائع آمد ورفت کی اپ گریڈیشن ، انرجی منصوبے اور صنعتی زونز پر تیزی سے کام شروع ہے کراچی میں بھی سی پیک کے فنڈز سے شہر کی ترقی کے لئے منصوبے تیار کئے جا چکے ہیں جبکہ پشاور، کوئٹہ اور گوادر میں تمام تر بلند وبانگ وعدوں کے باوجود زرا بھی برابر ترقی کے آثار نہیں پائے جاتے انہوں نے کہا کہ آج بھی ملک کے حکمرانوں اور مقتدر قو توں نے ماضی کے تلخ تجربات سے کچھ بھی سابق حاصل نہیں کیا آج ملک کے بڑے حصے پشتونخوا، فا ٹا اور بلوچستان کے عوام احساس محرومی وبیگانگی اپنی انتہاء کو چھو رہی ہے طویل دہشت گردی کے شکار علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں ہی کے ذریعے اس ناسور سے جان خلاصی ممکن تھی لیکن حکمران خالی خولی نعروں، سیمیناروں اور قومی دنوں کے تقریبات میں بلند وبانگ اعلانات کے ذریعے زمینی حقائق کو بدل نہ سکے انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ کی زمین پر نام ونشان تک نہیں جبکہ قو می تقاریب میں ملک اور ریاست کے ذمہ داران اس کی تکمیل اور اس کی اہمیت پر لیکچر دے کر تھکتے نہیں جو ملک اور حکمرانوں کے شایان شان نہیں۔

متعلقہ عنوان :