جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا ہے،واپس جانے والے بے گھر افراد کو حکومت کی جانب سے 10 ہزار روپے کرایہ کی مد میں جبکہ 25 ہزار روپے کیش گرانٹ موبائل سسٹم کے ذریعے ادا کی جا رہی ہے، اے پی اے شعیب خان کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

منگل 27 دسمبر 2016 21:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا آخری مرحلہ شروع، جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ منگل کو جنوبی وزیرستان کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شعیب خان نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد آخری مرحلہ کا آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

واپس جانے والے جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد کو حکومت پاکستان کی جانب سے 10 ہزار روپے کرایہ کی مد میں جبکہ 25 ہزار روپے کیش گرانٹ موبائل سسٹم کے ذریعے ادا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں تباہ ہونے والے ہر گھر کے مالک کو چار لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھر کا معاوضہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے ادا کئے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔