شیعہ علما کونسل کے رہنما وزارت نقوی ایڈووکیٹ مرحوم کا چہلم یکم جنوری کو ہوگا

منگل 27 دسمبر 2016 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ بزرگ رہنما سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ مرحوم کے قصر زینب بھکر میں منعقد ہونے والا چہلم کا اجتماع یکم جنوری کو صوبائی قومی کنونشن کا منظر پیش کرے گا۔جس میں پنجاب بھر سے ضلعی عہدیدار، خیبر پختونخواہ، سندھ ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صوبائی صدور اور قریبی اضلاع کے کارکن شریک ہوں گے۔

اجتماع کی بھر پور تیاری کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

شیعہ علما کونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سید مشتا ق حسین ہمدانی،سید اظہار بخاری،ڈویژنل صدر مولانا غلام قاسم جعفری، ضلعی صدرمولانا سید نصیر حسین موسوی ،سیدجعفر نقوی،سید نزاکت حسین نقوی سے گفتگو میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ وزارت نقوی قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے بااعتماد ساتھی اور تشیع کے محسن تھے۔ان کے چہلم کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔خصوصی خطاب میں قائد ملت اسلامیہ ملکی سیاسی اور عالمی صورت حال پر قومی موقف پیش کریں گے اور کارکنوں کو نیا تنظیمی لائحہ عمل بھی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :