خیبر ایجنسی، خاصہ دار فورس کی کارروائی ،غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالی7افغانی گرفتار

منگل 27 دسمبر 2016 20:21

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) خیبر ایجنسی طورخم بارڈر جوماتگی پوسٹ کے قریب افغانستان سے پاکستان غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد پر خاصہ دار فورس کی فائرنگ ایک افغان باشندہ زخمی 7افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر پیر اور منگل کی درمیانی شب افغانستان سے غیر قانونی طورپر افغانستان سے پاکستان داخل ہورہے تھے وہاں جوماتگی پوسٹ پر خاصہ دار فورس نے روکنے کا اشارہ کیا لیکن افغان باشندے نہیں روک سکیںجس پر خاصہ دار فورس کے جوانوں نے فائرنگ کردی جس میں ایک افغان باشندہ جان آغا ولد قدیر زخمی جبکہ 7باشندوں کو گرفتار کر کے لنڈیکوتل حوالات میں بند کرادئے جبکہ طورخم بارڈر پر ایف سی اور پولیٹکل انتظامیہ نے چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہیں تاکہ غیر قانونی طور پرطورخم بارڈر کے راستے داخل ہونے والے افراد کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :