اٹک ، قانون کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر متعدد کرایہ دار وں اور مکان مالکان کے خلاف مقدمات درج

منگل 27 دسمبر 2016 20:04

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2016ء) ضلع اٹک میں قانون کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس مہم متعدد کرایہ دار وں اور مکان مالکان کے خلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق حکومتی ہدایت پر محکمہ پولیس اٹک نے قانون کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف ضلع بھر میں ایک مہم شروع کی ہے جو مکان مالکان اور کرایہ دار قانون کرایہ داری ایکٹ نہیں رکھتے اُن کے خلاف کاروائی میں تھانہ حضرو میں صا لحین لکوڑی اور کرایہ دار سلمان چارسدہ تھانہ رنگو میں کرایہ دار محبت خان ساکن مردان اور مالک مکان عامر ولد داؤد خان دلاور آباد، تھانہ بسال میں مختیار حسین ساکن لیہ اور مالک مکان محمد ارشد ساکن کامر ہ ، اعجاز خان مالک مکان اور کرایہ دار ظفر خان پشاور ، میدا گل افغانستان اور مالک مکان محرم خان ساکن کھنڈ ا ،کرایہ دار مشتاق حسین لیہ اور مالک مکان محمد عارف کھنڈا ، تھانہ جنڈ میں محمود شاہ ملنگ آباد کوہاٹ اور مالک مکان طارق محمود محلہ فاروقیہ کرایہ داری ایکٹ ثبوت پیش نہ کرسکے جس پر پولیس نے ان تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :