شیری رحمان کو غلطی سے سکھر کی بجائے ملتان جانے والی پرواز میں بٹھا دیا گیا

منگل 27 دسمبر 2016 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کو غلطی سے سکھر کی بجائے ملتان جانے والی پرواز میں بٹھا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کو کراچی سے سکھر کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن پی آئی اے کے عملے نے انہیں ملتان جانے والے طیارے میں بٹھا دیا۔دوسری جانب شیری رحمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کے عملے نے ہمیں غلط پرواز میں بٹھادیا تاہم بعد میں صحیح طیارے میں سوار کرایا گیا۔ادھر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروٹوکول دینے والے کسی فرد کی غلطی کے باعث ایسا ہوا ہے اور شیری رحمان کوغلط طیارے میں بٹھانے کی تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :