ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے صرف اعلانات ہیں ،راجہ پرویز اشرف

ہماری حکومت میں تیل کی فی بیرل قیمت 165 ڈالر تھی ہم چار روپے یونٹ بجلی عوام کو فراہم کرتے تھے،آج قیمت چالیس ڈالر ہے ،عوام کو پندرہ روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے،سابق وزیر اعظم

منگل 27 دسمبر 2016 19:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2016ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے صرف اعلانات ہیں ظلم تو یہ ہے کہ ہماری حکومت میں تیل کی فی بیرل قیمت 165 ڈالر تھی تب بھی ہم چار یونٹ بجلی عوام کو فراہم کرتے تھے مگر آج تیل کی فی بیرل قیمت چالیس ڈالر ہے مگر اس کے باوجود عوام کو پندرہ روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے آصف زرداری کی واپس سے اپوزیشن میں جان پڑ گئی ہے حکومت کوئی مقدس گائے نہیں کہ اس پر الزامات نہیں لگ سکتے ان خیالات کا اظہار گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے اور ہما رے با رے میں دوہرا معیار قائم کررکھا ہے اگر ہم کوئی بات آتی ہے تو کہا جا تا ہے کہ عدالت جا ئو مگر جب ان پر با ت آتی ہے تو کہا جا تا ہے کہ پہلے ٹی آر او بنائو بلاول بھٹو نے جو چار مطالبات رکھے ہیں وہ ان کی اپنی ذات یا پیپلزپارٹی کیلئے نہیں بلکہ یہ قومی سوچ کو سامنے رکھ کیے گئے ہیں پتہ نہیں حکومت کو کیوں یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی اور اس سے بڑھ کر بڑی بدقسمتی کیا ہو سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں کل وقتی وزیر خارجہ نہ ہو اس ملک کی خا رجہ پالیسی نہیں چل سکتی ۔

(جاری ہے)

میں پیپلزپارٹی کے آئندہ انتخابات میں بڑی آن بان کے ساتھ دیکھ رہا ہوں اور پا رٹی الیکشن میں سب کے سامنے ابھر کر آئے گی ضمنی انتخابات کے نتائج سے کسی پا رٹی کی مقبولیت کا اندازہ نہیں لگا یا جا سکتا سیاست کا پنڈولیم کبھی اس طرف تو کبھی اس طرف ہوتا رہتا ہے ۔