فاٹا اصلاحات کے لئے جماعت اسلامی فروری میں لانگ مارچ کرے گی،جماعت اسلامی فاٹا کے نائب امیر زر نور آفریدی

منگل 27 دسمبر 2016 18:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی فاٹا کے نائب امیر زر نور آفریدی نے کہاہے کہ فاٹا اصلاحات کے لئے جماعت اسلامی فروری میں لانگ مارچ کرے گی ۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔دھرنا میں شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان ، خیبر، مہمند، باجوڑ ، کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے ہزاروں افراد شرکت کریں گے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ FCR ختم شریعت کورٹ ، سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور جرگہ کے ذریعے فیصلے کاحق دیا جائے پولیس کی بجائے خاصہ دار اور لیوی کو منظم فورس بنا کر مزید تیس ہزار (30'000)بھرتی کی جائیں ۔ رواج ایکٹ FCR کا متبادل نظام ہے اور فاٹا کے عوام کے لئے قطعًا قابل قبو ل نہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ لو گ ریفرنڈ م کی آڑ میں FCR کی حمایت کر رہے ہیں جو فاٹا کے عوام کو اندھیروں میں رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

آئین کے آرٹیکل 247 کے تحت فاٹا میں ریفرنڈم کی کوئی گنجائش نہیںبلکہ جرگہ کے لئے کہا ہے ۔فاٹا کے عوام FCR کی غلامی سے بغاوت کا اعلان کرتے ہیں ۔فاٹا اصلاحات زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لے۔فاٹااصلاحات کی معطلی اور اس میں کسی قسم کی سستی قبائلی عوام کے جذبات کا قتل عام ہے ۔

فاٹا کے عوام ستر (70)سال سے نابلوس میں زندگی گزار رہے ہیں۔حکومت جلد از جلد فاٹا کو kpk میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے ۔پہلی ہی فرصت میں فاٹا میں مردم شماری کروائی جائے۔2017 ؁ء میں صوبائی سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات کروائے جائیںاور 2018 ؁ء کے عام انتخابات (GeneralElections)میں قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کے انتخابات بھی کروائے جائیں۔