آصف زرداری کی واپسی سے اپوزیشن میں جان پڑ گئی ، حکومت مقدس گائے نہیں کہ اس پر الزامات نہیں لگ سکتے،پیپلزپا رٹی آئندہ الیکشن میں سب کے سامنے ابھر کر آئے گی

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

منگل 27 دسمبر 2016 18:39

آصف زرداری کی واپسی سے اپوزیشن میں جان پڑ گئی ، حکومت مقدس گائے نہیں ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے صرف اعلانات ہیں ظلم تو یہ ہے کہ ہماری حکومت میں تیل کی فی بیرل قیمت 165 ڈالر تھی تب بھی ہم چار یونٹ بجلی عوام کو فراہم کرتے تھے مگر آج تیل کی فی بیرل قیمت چالیس ڈالر ہے مگر اس کے باوجود عوام کو پندرہ روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، آصف زرداری کی واپسی سے اپوزیشن میں جان پڑ گئی ہے حکومت کوئی مقدس گائے نہیں کہ اس پر الزامات نہیں لگ سکتے ۔

وہ منگل کو گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے اور ہما رے با رے میں دوہرا معیار قائم کررکھا ہے اگر ہم کوئی بات آتی ہے تو کہا جا تا ہے کہ عدالت جا ئو مگر جب ان پر با ت آتی ہے تو کہا جا تا ہے کہ پہلے ٹی آر او بنائو بلاول بھٹو نے جو چار مطالبات رکھے ہیں وہ ان کی اپنی ذات یا پیپلزپارٹی کے لیے نہیں بلکہ یہ قومی سوچ کو سامنے رکھ کیے گئے ہیں پتہ نہیں حکومت کو کیوں یہ بات سمجھ میں نہیں ارہی ہے اور اس سے بڑھ کر بڑی بدقسمتی کیا ہو سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں کل وقتی وزیر خا رجہ نہ ہوا اس ملک کی خا رجہ پالیسی نہیں چل سکتی ۔

(جاری ہے)

میں پیپلزپارٹی کے آئندہ انتخابات میں بڑی آن بان کے ساتھ دیکھ رہا ہوں اور پا رٹی الیکشن میں سب کے سامنے ابھر کر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات کے نتائج سے کسی پا رٹی کی مقبولیت کا اندازہ نہیں لگا یا جا سکتا سیاست کا پںڈولیم کبھی اس طرف تو کبھی اس طرف ہوتا رہتا ہے ۔