سربراہ (ق)لیگ چوہدری شجاعت حسین سے مولانافضل الرحمن کی ملاقات

ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال،سیاست میں شائستگی،رواداری،تحمل وبرداشت کے جذبوں کوفروغ دینے پربھی اتفاق کیاگیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 دسمبر 2016 18:20

سربراہ (ق)لیگ چوہدری شجاعت حسین سے مولانافضل الرحمن کی ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27دسمبر2016ء) :مسلم لیگ(ق)کے سربراہ اورسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف)مولانافضل الرحمن نے ملاقات کی،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،مولانافضل الرحمن نے چوہدری سجاعت کوصحت یابی پرمبارکبادبھی پیش کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے درمیان چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں سیاست میں شائستگی،رواداری،تحمل وبرداشت کے جذبوں کوفروغ دینے پربھی اتفاق کیاگیا۔

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی نائب صدر اجمل وزیر خان بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی پر مسرت و اطمینان کا اظہار کیا اور چودھری شجاعت حسین نے انہیں اپنے غیرملکی دورہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :