مساجد کی تعمیر کے لیے ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں ،واجد علی شاہ

منگل 27 دسمبر 2016 18:09

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوراڈی نیشن آفیسر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ مساجد کی تعمیر کے لیے ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی کے اراکین باہمی رابطے تعاون و ہم آہنگی کے فروغ کے ذریعے اقدامات عمل میں لائیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوںنے ڈسٹرکٹ مساجد کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی ،ای ڈی او ورکس راجہ لہراسب،اے سی لیہ عابد کلیار،قاری کفایت اللہ ،محمد اشرف چشتی ،طلحہ زبیر و دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف مساجد کے امور کو زیر بحث لایا گیا۔ڈی سی اولیہ نے کمیٹی کے ممبران کوپیش رفت کے لیے اقدامات عمل میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔