چشتیاں،بارات میں ہوائی فائرنگ ،دولہا کا دوست زخمی ہوگیا

منگل 27 دسمبر 2016 18:07

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) چشتیاں کے نواحی گائوں چک نمبر122مراد میں زمیندار خضر حیات کے بیٹے مظہر حیات شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجہ میں دولہا کا دوست محمد عمران گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد 150کلو میٹر دو روکٹوریہ ہسپتال بہاولپور بھجوادیاگیا ڈاہرانوالہ پولیس نے ابتدائی رپورٹ در ج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے چشتیاں کے سیاسی سماجی کاروباری حلقوں نے شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ ،ناچ گانا ،آتش بازی کے واقعات میں اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ضلعی ،ڈویژنل پولیس افسران سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :