آئندہ سال کپاس کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے،ڈاکٹر خالد عبداللہ

منگل 27 دسمبر 2016 18:07

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) حکومت نے آئندہ سال کپاس کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔یہ بات ڈاکٹر خالد عبداللہ، کاٹن کمشنر،وزارتِ ٹیکسٹائل انڈسٹری، حکومتِ پاکستان/ وائس پریذیڈنٹ پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی نے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں آف سیزن میں کپاس کے نقصان دہ کیڑوں کو کنٹرول کیلئے صوبائی اور وفاقی زرعی اداروں کے اشتراک سے کپاس کے کاشت کاروں کیلئے آگاہی پروگرامز شیڈول کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

اجلاس میں صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت کے علاقوںمیں آف سیزن میں کپاس کی گلابی سنڈی ، ملی بگ اور سفید مکھی کے تدارک، کپاس کے بیج کو محفوظ کرنے ، زمین کے تجزیہ کی اہمیت اور اسکی افادیت اور زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل منظور شدہ نئی اقسام کی پیداواری ٹیکنالوجی کے موضوعات کا کاشت کاروں کی تربیت کے لئے چنائو کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ پروگرامز 30دسمبر 2016 سے 10 مارچ 2017تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان تربیتی پروگرامز کا اہم مقصد یہ ہے کہ آئندہ سال کپاس کے کاشت کار اپنی فصل سے بھرپور پیداوار حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کرسکیں۔ اجلاس میں طارق محمود ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان ، ڈاکٹر صغیر احمد، ڈائریکٹر کاٹن پنجاب،حاجی نصیر احمد کاہلوں، ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت شعبہ توسیع ملتان، خالد اقبال بھٹہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول، ملتان،ڈاکٹر محمد نوید، سربراہ شعبہ اینٹومالوجی،زاہد اقبال انجم سمیت دیگربھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :