ملتان میٹرو بس پراجیکٹ انتظامیہ نے کنسٹرکشن کمپنی کو 31دسمبر تک بس ڈپو کا کام مکمل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا

منگل 27 دسمبر 2016 18:07

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) ملتان میٹرو بس پراجیکٹ انتظامیہ نے متعلقہ کنسٹرکشن کمپنی کو 31دسمبر تک بس ڈپو کا کام مکمل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔تعمیراتی کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ بس ڈپو کمپلیکس میں تمام بنیادی عمارتیں مکمل کی جائیں اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ میٹرو بس سسٹم کو آپریشنل کرنے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ ہو۔

(جاری ہے)

کنٹریکٹرکو ہدایت کی گئی ہے کہ ایڈمن بلاک کا ٹائل ورک اور فیول اسٹیشن کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ واٹر ٹینک کو فعال کیا جائے اور بس ڈپو اور میٹرو بس روٹ کو لنک کرنے والی سڑک کی دوسری سائیڈ کو بھی جلد تعمیر کیا جائے۔ دریں اثناء متعلقہ کمپنی نے گزشتہ روز سے میٹرو بس ڈپو کو لنک ہونے والی شاہراہ کے اسفالٹ کا کام شروع کردیا ہے اور ڈرینج کے کام کو فائنل کیا جارہا ہے۔