بغیر لائسنس زرعی ادویات کی فروخت پر دکاندار گرفتار

منگل 27 دسمبر 2016 18:07

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)ڈی ڈی او زراعت کا چھاپہ، بغیر لائسنس زرعی ادویات کی فروخت پر دکاندار گرفتار تفصیل کے مطابق تحصیل روڑ پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت عارفوالا چوہدری محمداسلم نے ملازمین کے ہمراہ صدیق زرعی کارپوریشن پر کاروائی کرتے ہوئے مالک دکان عامر صدیق کو بغیر لائسنس زرعی ادویات فروخت کرتے پکڑلیا تھانہ سٹی عارفوالا میں پنجاب فرٹیلائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔