این آئی سی ایل میں وسیع پیمانے پر کرپشن ،خلاف ضابطہ بھرتیوں کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پرپچیس افسروں کو برطرف کردیا گیا ،100 سے زائد افسران کیخلاف وزارت تجارت کو کارروائی کی سفارش

منگل 27 دسمبر 2016 18:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں وسیع پیمانے پر کرپشن اورخلاف ضابطہ بھرتیوں کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی گئی ،کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پرپچیس افسروں کو برطرف کردیا گیا جبکہ خلاف ضابطہ بھرتی کئے جانے والے 100 سے زائد افسران کے خلاف وزارت تجارت کو کارروائی کی سفارش بھی کردی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این آئی سی ایل کیس میں چیئرمین بورڈ اور ڈائریکٹرز نے ذاتی خرچ پر دبئی میں پراپرٹی کی تحقیقات کیں ۔اس کے علاوہ ایف آئی اے اور نیب کو لاہور میں پراپرٹی کی خریدوفروخت کے معاملے میں محسن حبیب وڑائچ کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :