اوکاڑہ میں ہسپتالوں کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، چوہدری جاوید علا ئوالدین

منگل 27 دسمبر 2016 17:49

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علا ئولدین اور اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک نے ڈسٹرکٹ ہسپتال سائوتھ سٹی میں ہیلتھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ،تشخیص اور مفت ادویات کی دستیابی کے لئے ہم نے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا بہترین سسٹم ڈیلیوری کی بدولت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھا ل کا معیار بہت بہتر ہوا ہے اور یہاں پر آنے والے مریضوں کا اعتماد بھی بڑا ہے ضلع اوکاڑہ میں ہسپتالوں کو بہتر سے بہترین بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی صحت سے جڑے معاملات کو بہترین انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف ،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور دیگر متعلقہ محکموں میں ایک ٹیم کے طور پر کام کیا ہے جس سے ہم نے نہ صرف مطلوبہ نتائج حاصل کئے ہیں بلکہ ضلع اوکاڑہ نے چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ میں لگاتار کامیابیاں حاصل کی ہیں انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ضلع میں مربوط اور ہمہ جہت ترقی کے لئے بھر پور کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :