مظفرگڑھ،ڈی سی او نے امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ144نافذ کردی

منگل 27 دسمبر 2016 17:49

مظفر گڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام اے ڈی سی پی، ڈی پی ای، ایم ای ڈی اور فارما ڈی کے ہونے والے امتحانات کے موقع پر ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے فوجداری کی دفعہ 144نافذ کردی ہے جس کے تحت ضلع کی ریونیو حدود میں قائم تمام امتحانی مراکز کی200گز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔