برقی لائنوں کی مرمت کے باعث بجلی بندرہے گی ، کیسکو اعلامیہ

منگل 27 دسمبر 2016 17:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 28 دسمبر کو سریاب گرڈکے جورسا فیڈرصبح10بجے سے دوپہر2بجے تک ۔سٹی گرڈکے جناح روڈ ،انٹرکنیکٹر،نواں کلی اورمالک فیڈرز 12 بجے سے 4بجے تک نیز اِسی روزسریاب گرڈکے انڈسٹریل اورشیخ ماندہ گرڈکے ویسٹرن بائی پاس فیڈروں سے سہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی بندرہے گی۔

علاوہ ازیں 132KV تربت ۔

(جاری ہے)

ہوشاپ ٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث 28دسمبرکو صبح 7 بجے سے شام5بجے تک پنجگور اور ہوشاپ گرڈسٹیشنوں کے تمام فیڈروں سے بجلی بندہوگی ۔اسی طرح 29دسمبرکو انڈسٹریل گرڈکے شاہنواز، پشتون آباد ایکسپریس اوراولڈ و نیو پشتون آباد فیڈروں صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیزسٹی گرڈ کے ملک پلانٹ فیڈر12بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے اغبرگ فیڈرایک بجے سے شام چاربجے تک اورجبل نورفیڈرسہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی بندرہے گی ۔دریں اثناء 132KVنئے ٹرانسمیشن لائنوں پر کام کے باعث 28دسمبرسی30دسمبرتک (روزانہ) صبح7بجے سے شام7بجے تک کھڈکوچہ اور خانوزئی گرڈسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :