کسان دوست اقدامات سے کپاس کی پیداوار بہتر ہوگی ‘کسان بورڈ

محکمہ زراعت کے ٹھوس اقدمات سے کسان کو نیا حوصلہ ملا ہے ‘کسا ن نمائندے بھی محکمہ زراعت کا ساتھ دیں

منگل 27 دسمبر 2016 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) کسان ویلفیئر فورم پنجاب کے جنرل سیکرٹری اختر فاروق میو نے کہا ہے کہکسان دوست اقدامات سے کپاس کی پیداوار بہتر ہوگی، محکمہ زراعت کے ٹھوس اقدمات سے کسان کو نیا حوصلہ ملا ہے ، زراعت ملکی معیشت میں غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے، کسا ن نمائندے بھی محکمہ زراعت کا ساتھ دیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فلائی کنڑول پروگرام سے آم ،کینو اور امردور کی برآمدات میں اضافہ ہوگا ، یہ پروگرام بر وقت شروع کیا گیا ہے اس پروگرام سے کسان کو نیا حوصلہ ملا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ زراعت کو ملکی معیشت میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

مجموعی قومی پیداوار میں اس شعبہ کا حصہ 21 فیصد ہے ۔پاکستان دنیا کا کپاس پیدا کرنے والا پانچواں، چاول، کھجور اور ترشاوہ پھل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ ملکی مجموعی زرعی پیداوار کا 80فیصد حصہ پنجاب پیدا کرتا ہے اس لحاظ سے کپاس کی مجموعی پیداوار کا 83 فیصد، گندم کا80 فیصد، اعلیٰ خوشبو دارچاول کا 97 فیصد، گنے کا 68 فیصد جبکہ مکئی کا51 فیصد پنجاب پیدا کرتا ہے۔ اسی طرح کینو کی پیداوار کا 95 فیصد، آم کا 78 فیصد، امرود کا 80 فیصد جبکہ کھجور کا 34 فیصد حصہ بھی صوبہ پنجاب سے حاصل ہوتا ہے۔