این بی پی جونیئر نیشنل سکواش چیمپئن شپ ، کواٹر فائنل رائونڈ مکمل

منگل 27 دسمبر 2016 17:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء)پشاور کے پی اے ایف سکواش کمپلیکس میں جاری این بی پی جونیئر نیشنل سکواش چیمپئن شپ میں انڈر11 ‘ انڈر13 ‘انڈر15 اور انڈر17 کے کوارٹر فائنل مکمل ہوگئے ‘گزشتہ روز چیف ریفری منور زمان کے مطابق ہونیوالے انڈر11 کے کوارٹر فائنل میں حمزہ نے سخی اللہ ترین کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ‘حمام نے شیراز اکبر کو دو کے مقابلے میں تین ‘مطاہر علی نے طلحہ کو تین صفر جبکہ عباس نواز نے نعمان شاہ کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ‘ انڈر13 کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں نور زمان نے سعد زبیر کو تین صفر ‘ولید نے طلحہ اقبال کو دو کے مقابلے میں تین اورغلام حمد نے عماد کو دو کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ‘انڈر15 کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں احمد حسن نے راشد دولت کو ایک کے مقابلے میں تین ‘ثاقب اقبال نے حماد کو ایک کے مقابلے میں تین ‘عزیر شوکت نے فرحان ہاشمی کو صفر کے مقابلے میں تین جبکہ حماد نے عماد احمد کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘انڈر17 کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں سیف اللہ نے نعمان شاہ کو صفر کے مقابلے میں تین ‘ذیشان زیب نے یاسین اعجاز کو صفر کے مقابلے میں تین جبکہ ذیشان ملک نے سلیمان شاہ کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

چیمپئن شپ کے فائنل آج منعقد ہوں گے۔