کے ایس ای 100 انڈیکس 230.74 پوائنٹس کے اضافے سے 46920.47 پوائنٹس پر بند

منگل 27 دسمبر 2016 17:38

کراچی ۔ 27 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 230.74 پوائنٹس کے اضافے سے 46920.47 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 52 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ 46 ہزار 872 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 4 کروڑ 72 لاکھ 3 ہزار 647 روپے کی تیزی رونماء ہوئی۔

اسی طرح خرید و فروخت میں 1 کروڑ 89 لاکھ 40 ہزار 460 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 230.74 پوائنٹس کے اضافے سے 46920.47 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 160.73 پوائنٹس کی تیزی سے 25347.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 180.56 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 493.25 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 130.19 پوائنٹس کے اضافے سے 19914.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 35.86 پوائنٹس کی تیزی سے 18897.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 87.69 پوائنٹس کے اضافے سے 22253.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 405 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 204 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 180 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 121.17 روپے کے اضافے سے 2752.08 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سانوفیل ایونٹس کے حصص کی سودے بھی 117.50 روپے کی تیزی سے 2467.50 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پاک سروسز اور شپہائر فائیبر کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پاک سروسز کے حصص کی قیمت 46.50 روپے کی مندی سے 883.50 روپے اور شپہائر فائیبر کے حصص کی قیمت بھی 40 روپے کی کمی سے 970 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار دیوان سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 52 لاکھ 12 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 36.95 روپے سے شروع ہو کر 37.23 روپے پر بند ہوئی جبکہ بینک آف پنجاب کے 1 کروڑ 37 لاکھ 39 ہزار 500 حصص کے سودے 17.34 روپے سے شروع ہو کر 17.58 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 19 کروڑ 86 لاکھ 13 ہزار 360 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 3 کروڑ 55 لاکھ 48 ہزار 629 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 93 کھرب 57 ارب 77 کروڑ 98 لاکھ 2 ہزار 18 روپے سے بڑھ کر 94 کھرب 10 ارب 71 کروڑ 48 لاکھ 48 ہزار 890 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 158 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا جبکہ 9کروڑ 90 لاکھ 47 ہزار 580 حصص کا کاروبار ہوا۔