روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 200 روپے اور 6 ہزار 645 روپے پر بند

منگل 27 دسمبر 2016 17:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں مندی ری رجحان رہا۔ منگل کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 250 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 200 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 698 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 645 روپے رہ گئے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 335 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 790 روپے پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 2 ہزار 600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 325 روپے سے 6 ہزار 475 روپے فی من پر بند ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہارون آباد کی روئی کی 1 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 6 ہزار 325 روپے سے 6 ہزار 350 روپے فی من رہے جبکہ حاصل پور کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 400 روپے سے 6 ہزار 350 روپے فی من پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ رحیم یار خان کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 475 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ بہاولپور کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 440 روپے فی من رہے۔