احمدیار، 5ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پرتشدد کرکے چار بچوں کے باپ کوموت کے گھاٹ اتاردیا

منگل 27 دسمبر 2016 16:48

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) 5ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پرتشدد کرکے چار بچوں کے زمیندارباپ کوموت کے گھاٹ اتاردیا لاکھوں روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے تفصیل کے مطابق نواحی گائوں63/SP کے رہائشی وزمیندار سید اقبال شاہ کے گھر میں -5نامعلوم ڈاکوئوں نے گھر میں زبردستی گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بناکرنقدی اور طلائی زیورات کل مالیت750000 روپے چھین لیے مزاحمت پر ڈاکوئوں نے رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتاردیا ڈاکوئوں جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ رنگشاہ پولیس نے مقتول کی لاش کوقبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالا پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے مقتول کے بیٹے سید مظفراقبال شاہ نے’’این این آئی ‘‘ کو بتایا کہ -5ڈاکوئوںنے گھر میں گھس کر مجھے اور اہلخانہ کو یرغمال کر نقدی اور طلائی زیورات چھینے اور میرے والد کو تشدد کرکے قتل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :