ٹیوٹا پنجاب ہوٹل انڈسٹری کوہاسپٹیلیٹی سیکٹر میں ہنر مند افراد کی فراہمی کیلئے 9ماہ کا جدید کورس شروع کریگی

منگل 27 دسمبر 2016 16:34

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا ) پنجاب ہوٹل انڈسٹری کوہاسپٹیلیٹی سیکٹر میں ہنر مند افراد کی فراہمی کیلئے 9ماہ کا جدید کورس شروع کرے گی، کورس آئندہ سال پی یو ایم نید ر لینڈکے تعاون سے شروع کیا جائے گا، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر10ٹیوٹا اساتذہ اور 25طلباء کوگورنمٹ انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی ٹائون شپ میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصرشیخ نے پی سی، رائل پام، آواری، فلیٹی، نشاط، پارک لین، ہاسپٹیلیٹی ان، گوتھم ، لگسز، ایکس 2اور دیگر معروف ہوٹلز کے آفیشلز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر ٹیوٹا بورڈ عاصم قادری، ایکسپرٹ پی یو ایم نیدرلینڈ اوسبورن گرین ،ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز، اظہر اقبال شاد، عائشہ قاضی، مصطفی کمال پاشا، مقصود احمد، رائو راشد اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری کے تعاون سے ہاسپٹیلیٹی سیکٹر کو کامیاب چلانے کیلئے ایک ایڈوائزر ی بورڈ بنایا گیا ہے جو کہ اس کورس کی مینجمنٹ اور تربیتی پروگرام کی مانیٹرنگ کرے گا اور ہر ماہ کے اختتام پر اس کورس کا باقاعدہ جائزہ لینے کیلئے ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا کرے گا۔ نیدر لینڈ کا اعلی سطحی تکنیکی وفد آئندہ ماہ پاکستان پہنچ جائے گا جو ٹیوٹا ماہرین کے ساتھ پنجاب کے دوسرے اضلاع میںشروع کرنے کیلئے دورے کر کے اس پروگرام کو عملی شکل دے گا۔

اس وقت ملکی و بین الاقوامی سطح پر ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے ۔ علاوہ ازیںدونوں ادارے پنجاب میںسمال میڈیم انٹرپرائزز کی ترقی کیلئے بھی انفرادی اور مجموعی کوششیں بھی کریں گے۔ایکسپرٹ پی یو ایم نیدرلینڈ اوسبورن گرین نے کہا کہ ہماری آرگنائزیشنزسمال میڈیم انٹرپرائزز اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کی ترقی کیلئے اپنے ماہرین کی خدمات 30سال سے دنیا بھر میں فراہم کر رہی ہے ۔اس وقت ترقی پذیر ممالک کو ہاسپٹیلیٹی سیکٹر میں ماہر نوجوانوں کو جدید تربیت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :