محکمہ زراعت پنجاب نے فصلوں کو کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے آئی پی ایم ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا،گیارہ لیبارٹریوں میں دوست کیڑے بنانے کا کام جاری

منگل 27 دسمبر 2016 16:34

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے فصلوں کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے آئی پی ایم ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا،محکمہ زراعت کی گیارہ لیبارٹریوں میں دوست کیڑے بنانے کا کام جاری ہے یہ کیڑے فصلوں کو دشمن کیڑوں سے محفوظ رکھیں گے،زرعی ماہرین او ر سائنسدانوں نے کہا ہے کہ آئی پی ایم ٹیکنالوجی سے ہی ماحول کو آلودگی سے بچایا جاسکتا ہے اور اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے سے انسان کو مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے،محکمہ زراعت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ فصلوں کو کیڑوں کے حملوں سے بچانے کیلئے صرف ادویات پر ہی انحصار نہ کیا جائے بلکہ آئی پی ایم ٹیکنالوجی استعمال کی جائے اورکیڑے مار ادویات کے ا ستعمال کو آخری حربہ کے طور پر استعمال کیا جائے ، ماہرین نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کپاس کے رقبے کی کاشت میں اضافہ کا اہم محرک ثابت ہوگی اور کسان دوست اس ٹیکنالوجی کے بہترین برآمد ہونگے، کپاس کی کاشت کیلئے بروقت اقدامات نتیجہ خیز ہونگے جبکہ اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے محکمہ زراعت ماہرین اور محققین سے مشاورت کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :